مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں خود کش بم حملے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد یہ پہلا مہلک حملہ ہوا ہے جس میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی فوج پر حملے کے بارے میں عراق میں امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں واضح رہے کہ عراق میں پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد عراق پر حملے کے بعد ہلاک ہونے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار کے قریب ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ